TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3794 · Hadiths Related to Oaths and Vows

Sunan An-Nasa'iHadith 3794

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ يُهَادَی بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا شَأْنُ هَذَا فَقِيلَ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَی الْکَعْبَةِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِتَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ شَيْئًا فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْکَبَ

احمد بن حفص، حفص، ابراہیم بن طہمان، یحیی بن سعید، کی حمید طویل، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو کہ اپنے دو لڑکوں کے درمیان چل رہا تھا یعنی اس کو اس کے دو لڑکے پکڑ کر چل رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی کیا حالت ہے؟ یعنی یہ شخص اس طریقہ سے کس وجہ سے چل رہا ہے؟ کسی شخص نے عرض کیا اس نے نذر مانی ہے خانہ کعبہ تک پیدل جانے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خداوند قدوس اس قسم کے عذاب اور تکلیف دہ عذاب اٹھانے کی قدر نہیں فرماتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم فرمایا سوار ہونے کا ۔

was narrated that Abu said: “The Messenger of said: ‘Whoever swears an says: “If Allah wills, then made an exception.” It Hurairah Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم oath and he has (Sahih)

Permalink

See the full chapter: اس شخص پر کیا واجب ہے کہ جس نے نذر مانی ہو ایک کام کے کرنے کی اور پھر وہ شخص اس کام کی انجام دہی سے عاجز ہو جائے