TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3720 · Hadiths Related to Oaths and Vows

Sunan An-Nasa'iHadith 3720

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُکُمْ ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَائَ اللَّهُ فَأُتِيَ بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ لَا يُبَارِکُ اللَّهُ لَنَا أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنَا قَالَ أَبُو مُوسَی فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ مَا أَنَا حَمَلْتُکُمْ بَلْ اللَّهُ حَمَلَکُمْ إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَحْلِفُ عَلَی يَمِينٍ فَأَرَی غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا کَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ

حماد، غیلان بن جریر، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا یعنی تنہا نہیں بلکہ اپنی جماعت میں شامل ہو کر حاضر ہوا تھا اور ہم سب اسی غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سواری مانگ سکیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں سے فرمایا خدا کی قسم! میں تم کو سواری نہیں دوں گا اور میرے پاس سواری چیز تمہارے واسطے نہیں ہے۔ حضرت ابوموسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ اس قدر دیر تک ٹھہرے رہے کہ جس قدر دیر خداوند قدوس کی مرضی ہوئی اس دوران کچھ اونٹ آئے پھر حکم ہوا ہمارے واسطے تین اونٹ دینے کا ۔ پس جس وقت ہم لوگ وہاں سے روانہ ہوئے تو لوگ آپس میں تذکرہ کرنے لگے کہ یہ سواریاں ہم کو مبارک نہیں ہوں گی اس لیے کہ جس وقت ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے کے بعد سواریاں مانگیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم کھائی اور فرمایا کہ تم کو سواری نہیں دیں گے۔ حضرت ابوموسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کا تذکرہ کیا جو کہ ہم لوگوں نے آپس میں کہی تھی۔ آپ صلیاللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو سواری نہیں دی بلکہ خداوند قدوس نے دی ہے اور یہ بات ارشاد فرمائی۔ خدا کی قسم میں جو قسم کھاتا ہوں اور پھر میں بہتر دیکھتا ہوں اس کے غیر کو اس سے تو کفارہ دیتا ہوں اپنی قسم کا اور میں وہ کام انجام دیتا ہوں جو کہ اس قسم سے بہتر ہوتا ہے۔

It was narrated that Abu Musa Al-Ash’ari said: “I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم with a group of the Ash’ari people and asked him to give us animals to ride. He said: ‘By Allah, I cannot give you anything to ride and I have nothing to give you to ride.’ We stayed as long as Allah willed, then some camels were brought to him. He ordered that we be given three fine-looking camels. When we left, we said to one another: ‘We came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم to ask him for animals to ride, and he swore by Allah that he would not give us anything to ride, then he gave us something.” Abu Musa said: “We came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and told him about that. He said: ‘I did not give you animals to ride, rather Allah gave you them to ride. By Allah, I do not swear an oath and then see something better than it, but I offer expiation for my oath and do that which is better.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: قسم توڑنے سے قبل کفارہ دینا