TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1824 · Hadiths Regarding Funerals

Sunan An-Nasa'iHadith 1824

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ وَحَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أَتَی نَعْيُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صِئْرِ الْبَابِ فَجَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ نِسَائَ جَعْفَرٍ يَبْکِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْطَلِقْ فَانْهَهُنَّ فَانْطَلَقَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ قَدْ نَهَيْتُهُنَّ فَأَبَيْنَ أَنْ يَنْتَهِينَ فَقَالَ انْطَلِقْ فَانْهَهُنَّ فَانْطَلَقَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ قَدْ نَهَيْتُهُنَّ فَأَبَيْنَ أَنْ يَنْتَهِينَ قَالَ فَانْطَلِقْ فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَ الْأَبْعَدِ إِنَّکَ وَاللَّهِ مَا تَرَکْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ

یونس بن عبدالاعلی، عبداللہ بن وہب، معاویہ بن صالح، یحیی بن سعید، عمرة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ جس وقت حضرت زید بن حارثہ اور حضرت جعفر بن ابی طالب اور حضرت عبداللہ بن روحہ کے قتل کیے جانے کی اطلاع آئی (واضح رہے کہ وہ حضرات غزوہ موتہ میں شہید کئے گئے تھے) تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رنج و غم محسوس ہوتا تھا میں یہ منظر دروازہ کے سوراخ سے دیکھ رہی تھی اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی خواتین رو رہی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم جاؤ اور ان کو منع کر دو چنانچہ وہ چلے گئے اور پھر واپس آئے اور عرض کیا میں نے ان کو منع تو کر دیا ہے لیکن وہ خواتین نہیں مان رہی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور ان کے منہ میں مٹی ڈال دو۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی ناک میں مٹی لگا دے (وہ رحمت خداوندی سے دور رہیں) خدا کی قسم تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (بتائے بغیر) نہیں چھوڑا اور تم کرنے والے نہیں ہو (یعنی انہیں خاموش کروا نہیں سکے)۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Subaih said: “I heard Muhammad bin Sirin say: ‘It was mentioned in the presence of ‘Imran bin Uusain that the deceased is Punished due to the weeping of the living.’ ‘Imran said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said it.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: کس قسم کا رونا ممنوع ہے؟