TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3000 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 3000

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَتَمَا وَکَذَبَا مُحِقَتْ الْبَرَکَةُ مِنْ بَيْعِهِمَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ وَحَمَّادٌ وَأَمَّا هَمَّامٌ فَقَالَ حَتَّی يَتَفَرَّقَا أَوْ يَخْتَارَا ثَلَاثَ مِرَارٍ

ابو ولید، شعبہ، قتادہ، ابوخلیل، عبداللہ بن حارث، حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا ، بائع اور خریدار دونوں با اختیار ہیں جب تک کہ جدا نہ ہو جائیں پھر اگر دونوں سچ بولیں اور بیان کر دیں، تو ان کی بیع میں برکت ڈال دی جاتی ہے لیکن اگر وہ دونوں چھپائیں ایک دوسرے سے اور جھوٹ سے کام لیں تو ان کی بیع سے برکت اٹھا لی جاتی ہے ختم ہو جاتی ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ سعید بن ابی عروبہ اور حماد نے بھی یہی روایت کیا ہے لیکن ہمام نے اپنی روایت میں فرمایا یہاں تک کہ دونوں جدا ہو جائیں یا تین مرتبہ اختیار رکھ لیں۔

-

Permalink

See the full chapter: ملاوٹ کی ممانعت کا بیان