TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2619 · Initial Discussion on Spoils of War and Leadership

Sunan Abu DawoodHadith 2619

Narrated by Bashir ibn Yasar

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْکِينٍ الْيَمَامِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَفَائَ اللَّهُ عَلَيْهِ خَيْبَرَ قَسَمَهَا سِتَّةً وَثَلَاثِينَ سَهْمًا جَمْعُ فَعَزَلَ لِلْمُسْلِمِينَ الشَّطْرَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا يَجْمَعُ کُلُّ سَهْمٍ مِائَةً النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُمْ لَهُ سَهْمٌ کَسَهْمِ أَحَدِهِمْ وَعَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا وَهُوَ الشَّطْرُ لِنَوَائِبِهِ وَمَا يَنْزِلُ بِهِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَکَانَ ذَلِکَ الْوَطِيحَ وَالْکُتَيْبَةَ وَالسَّلَالِمَ وَتَوَابِعَهَا فَلَمَّا صَارَتْ الْأَمْوَالُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِينَ لَمْ يَکُنْ لَهُمْ عُمَّالٌ يَکْفُونَهُمْ عَمَلَهَا فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَهُودَ فَعَامَلَهُمْ

محمد بن مسکین، ، یحیی ابن حسان، سلیمان، ابن بلال، یحیی بن سعید، حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خیبر عطاء فرمایا تو آپ نے اس کے چھتیس بڑے حصے کیے (اور ہر حصہ سو مزید حصوں پر مشتمل تھا) پھر اس میں سے آدھا نکالا جو مسلمانوں کے لیے تھا یعنی اٹھارہ حصے نکالے اور ہر حصہ میں سو حصے تھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ بھی اسی میں شامل تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ بھی اسی قدر تھا جتنا کسی اور کا ۔ (یعنی برابر تھا) اور آپ نے اس میں سے اٹھارہ حصے الگ نکالے یعنی کل کا نصف جو اتفاقی ضروریات کے لیے تھا اور جو حصہ مسلمانوں کی اجتماعی اور اتفاقی ضروریات کے لیے تھا اس میں تین گاؤں وطیحہ کتیبہ اور سلالم اور ان کے متعلقات بھی شامل تھے جب یہ اموال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قبضہ میں آ گئے اور مسلمانوں کو ایسے افراد نہ مل سکے۔ جو ان کی طرف سے محنت کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کو قائم رکھا اور ان سے بٹائی کا معاملہ کر لیا۔ (یعنی آدھا وہ لیں اور آدھا مسلمانوں کو دیں۔

Narrated Bashir ibn Yasar: When Allah bestowed Khaybar on the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) as fay' (spoils of war without fighting), he divided the whole into thirty six lots. He put aside a half, i.e. eighteen lots, for the Muslims. Each lot comprised one hundred shares, and the Prophet (peace_be_upon_him) was with them. He received a share like the share of one of them. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) separated eighteen lots, that is, half, for his future needs and whatever befell the Muslims. These were al-Watih, al-Kutaybah, as-Salalim and their colleagues. When all this property came in the possession of the Prophet (peace_be_upon_him) and of the Muslims, they did not have sufficient labourers to work on it. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) called Jews and employed them on contract.

Permalink

See the full chapter: خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم