Sunan Abu Dawood — Hadith 2104
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ فَلْيُجِبْ فَإِنْ کَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ وَإِنْ کَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ قَالَ هِشَامٌ وَالصَّلَاةُ الدُّعَائُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ أَيْضًا عَنْ هِشَامٍ
عبداللہ بن سعید، ابوخالد، ہشام، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص تمھیں کھانے پر بلائے تو اس کی دعوت قبول کرو۔ روزہ نہ تو کھانا کھا اور اگر روزہ سے ہو تو دعوت کرنے والے کے لئے دعا کرو۔ ہشام کہتے ہیں کہ اس حدیث میں صلوة سے مراد دعا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس کو حفص بن غیاث نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔
-