TrueHadith

اگر کسی روزہ دار کی ولیمہ کی دعوت ہو

Sunan Abu DawoodHadith 2104

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ فَلْيُجِبْ فَإِنْ کَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ وَإِنْ کَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ قَالَ هِشَامٌ وَالصَّلَاةُ الدُّعَائُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ أَيْضًا عَنْ هِشَامٍ

عبداللہ بن سعید، ابوخالد، ہشام، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص تمھیں کھانے پر بلائے تو اس کی دعوت قبول کرو۔ روزہ نہ تو کھانا کھا اور اگر روزہ سے ہو تو دعوت کرنے والے کے لئے دعا کرو۔ ہشام کہتے ہیں کہ اس حدیث میں صلوة سے مراد دعا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس کو حفص بن غیاث نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 2105

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ

مسدد، سفیان، ابوزناد، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اگر کسی شخص کو کھانے پر بلایا جائے اور وہ روزہ سے ہو تو اس کو بتا دینا چاہئے کہ میرا روزہ ہے۔

-

Permalink