TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1071 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1071

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَضَی صَلَاتَهُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ نَظَرَ فَإِنْ کُنْتُ مُسْتَيْقِظَةً حَدَّثَنِي وَإِنْ کُنْتُ نَائِمَةً أَيْقَظَنِي وَصَلَّی الرَّکْعَتَيْنِ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ فَيُؤْذِنَهُ بِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَی الصَّلَاةِ

یحیی بن حکم، بشر بن عمر، مالک بن انس، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اخیر شب میں نماز سے فارغ ہوتے تو دیکھتے اگر میں جاگتی ہوتی تو مجھ سے باتیں کرتے اگر سوتی ہوتی مجھے جگادیتے اور دو رکعتیں پڑھ کرلیٹ جاتے یہاں تک کہ مؤذن آتا اور نماز صبح کے لئے بلاتا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھ کر نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔

-

Permalink

See the full chapter: فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنے کا بیان