TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 3805 · Explanation of Drinks

Sahih MuslimHadith 3805

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أَبِي قَالَ فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا وَوَطْبَةً فَأَکَلَ مِنْهَا ثُمَّ أُتِيَ بِتَمْرٍ فَکَانَ يَأْکُلُهُ وَيُلْقِي النَّوَی بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ وَيَجْمَعُ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَی قَالَ شُعْبَةُ هُوَ ظَنِّي وَهُوَ فِيهِ إِنْ شَائَ اللَّهُ إِلْقَائُ النَّوَی بَيْنَ الْإِصْبَعَيْنِ ثُمَّ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَهُ ثُمَّ نَاوَلَهُ الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ قَالَ فَقَالَ أَبِي وَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ ادْعُ اللَّهَ لَنَا فَقَالَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ

محمد بن مثنی عنزی، محمد بن جعفر، شعبہ، یزید بن خمیر، عبداللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کی طرف تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا اور وطبہ (کھجوروں سے بنا ہوا ایک کھانا) پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر خشک کھجوریں لائی گئیں تو آپ نے وہ بھی کھائی اور کھجوروں کی گٹھلیا اپنی دونوں انگلیوں یعنی شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کے بیچ میں ڈالنے لگے شعبہ کہتے ہیں کہ میرا بھی یہی گمان ہے کہ اس حدیث میں ہے کہ اگر اللہ نے چاہا کہ گٹھلیاں دونوں انگلیوں کے درمیان ڈالنا پھر پینے کیا چیزیں لائی گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھا تھا حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ پھر میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور کی لگام پکڑی اور عرض کرنے لگے ہمارے لئے دعا فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی اے اللہ! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔

'Abdullah b. Busr reported: AUah's Messenger (may peace be upon him) came to my father and we brought to him a meal and a preparation from dates, cheese and butter. He ate out of that. He was then given dates which he ate but he placed their stones between his fingers, and he joined his forefinger and middle finger. Shu'ba reported: I think that this hadith God's willing also contains (these words): Putting of date stones between two fingers. Then a drink was brought for him and he drank it, and then gave it to one who was on his right side. He (the narrator) said: My father took hold of the rein of his riding animal and requested him to supplicate for us. Thereupon he said: O Allah. bless them in what Thou hast provided them as a sustenance; and forgive them and have mercy upon them.

Permalink

See the full chapter: کھجور کھاتے وقت گٹھلیاں نکال کر رکھنے کے استحباب اور مہمان کا میزبان کے لئے دعا کرنا اور میزبان کا نیک مہمان سے دعا کروانے کے استحباب میں