Sahih Bukhari — Hadith 5653
Narrated by 'Abdullah bin 'Umar
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ وَهُوَ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الْحَيَائِ يَقُولُ إِنَّکَ لَتَسْتَحْيِي حَتَّی کَأَنَّهُ يَقُولُ قَدْ أَضَرَّ بِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَائَ مِنْ الْإِيمَانِ
احمد بن یونس، عبد العزیز بن ابی سلمہ، ابن شہاب، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گذرے اور وہ حیا کے متعلق عتاب کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ تو اس قدر حیا کرتا ہے، تجھے اس سے نقصان پہنچے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو (ایسا نہ کہو) اس لئے کہ حیا ایمان کا جزو ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: The Prophet passed by a man who was admonishing his brother regarding Haya and was saying, "You are very shy, and I am afraid that might harm you." On that, Allah's Apostle said, "Leave him, for Haya is (a part) of Faith."