کھانے کا بیان
Explanation of Eating
1.اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم نے تمہیں جو رزق حلال دیاہے، اس میں سے کھاؤ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنی پاک کمائی میں سے خرچ کرو اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور نیک کام کرو، میں تمہارے کاموں کو جاننے والا ہوں2.کھانے پر بسم اللہ پڑھنے اور دائیں ہاتھ سے کھانے کا بیان3.اپنے سامنے سے کھانے کا بیان اور انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا نام لو اور ہر شخص کو اپنے آگے سے کھانا چاہئے4.اس شخص کا بیان جو کہ پیالے میں چاروں طرف ڈھونڈے، جب کی اس کے ساتھی کو ناگوار نہ گذرے5.کھانے وغیرہ میں دائیں ہاتھ سے کام کرنے کا بیان، عمر بن ابی سلمہ نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے دائیں ہاتھ سے کھا6.اس شخص کا بیان جو پیٹ بھر کر کھانا کھائے7.اللہ تعالیٰ کا قول "کہ نہ تو اندھے پر کوئی حرج ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ مریض پر کوئی حرج ہے۔8.پتلی روٹی اور خوان وسفرہ پر کھانے کا بیان9.ستو کا بیان10.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئی چیز نہیں کھاتے تھے جب تک کہ آپ سے بیان نہ کیا جاتا اور آپ کو معلوم نہ ہوجاتا کہ کیا ہے11.ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کو کافی ہوتا ہے12.مومن ایک آنت میں کھاتا ہے، اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے13.تکیہ لگا کر کھانے کا بیان14.بھنی ہوئی چیز کھانے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ بھنا ہوا بچھڑا لے کر آئے15.خزیرہ کا بیان۔ الخ16.پنیر کا بیان اور حمید نے بیان کیا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ سے زفاف کیا ( تو دعوت ولیمہ میں) آپ نے کھجوریں، پنیر اور گھی پیش کیا اور عمروبن ابی عمروانس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیس تیار کرائی تھی17.چقندر اور جو کا بیان18.گوشت کو اگلے دانتوں سے نوچ کر اور دیگچی سے نکال کر کھانے کا بیان19.بازو کا گوشت چھڑا کر کھانے کا بیان20.چھری سے گوشت کاٹنے کا بیان21.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے کو برا نہیں کہا22.جو کو پھونکنے کا بیان23.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ کیا کھاتے تھے24.تلبینہ (لپٹے) کا بیان25.ثرید کا بیان26.بھنی بکری اور مونڈھوں اور پہلوکاگوشت کھانے کا بیان27.اگلے لوگ اپنے گھروں اور سفر میں کسی قسم کا کھانا اور گوشت وغیرہ ذخیرہ کر کے رکھتے تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے ایک سفرہ (توشہ دان) بنایا تھا28.حیس کا بیان29.کھانے کا ذکر30.ترکاری کا بیان31.اس شخص کا بیان جو کسی کو کھانے کی دعوت دے اور خود کسی کام میں مشغول ہوجائے32.سوکھے ہوئے گوشت کا بیان33.اگر کوئی شخص اپنے دوست کے پاس کوئی چیز لائے یا اس کو دسترخوان پر دے تو اس کے متعلق ابن مبارک نے کہا کہ ایک ہی دسترخوان پر ایک دوسرے کو دینے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن ایک دسترخوان سے دوسرے دسترخوان پر نہ دے34.تازہ کھجوریں اور ککڑی ملا کر کھانے کا بیان35.اس باب میں کوئی عنوان نہیں36.تر اور خشک کھجور کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول وھزی الیک بجذع النخلہ تساقط علیک رطبا جنیا اور محمد بن یوسف نے بواسطہ سفیان، منصور بن صفیہ، منصور کی ماں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے ہم لوگ اسودین یعنی کھجور اور پانی سے شکم سیر ہوتے تھے37.جماد کھانے کا بیان38.عجوہ کا بیان39.دوکھجوریں ایک ساتھ ملا کر کھانے کا بیان40.ککڑیوں کا بیان41.کھجور کے درخت کی برکت کا بیان42.ایک وقت میں دو کھانے یا دو قسم کی غذا کھانے بیان43.دس دس آدمیوں کو اندر بلانے اور دس اور دس آدمیوں کے دسترخوان پر بیٹھنے کا بیان44.لہسن اور (بدبودار) ترکاریوں کے کھانے کی کراہت کا بیان، اس بارے میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے45.کباث یعنی پہلو کے پھل کا بیان46.کھانے کے بعد کلی کرنے کا بیان47.رومال سے پونچھنے سے قبل انگلیوں کے چاٹنے اور چوسنے کا بیان48.رومال سے پونچھنے کا بیان49.جب کھانے سے فارغ ہو تو کیا کہے50.شکر گذار کھانے والا، صبر کرنے والا روزہ دار کی طرح ہے، اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے51.رات کا کھانا سامنے آجائے تو عشاء کی نماز میں عجلت نہ کرے52.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ جب تم کھانا کھالو تو منتشر ہوجاؤ