TrueHadith

Sunan Ibn Majah, Hadith 3260 · Chapters on Foods

Sunan Ibn MajahHadith 3260

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا قَالَ سُفْيَانُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ قَيْسٍ يَسْأَلُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ أَرَأَيْتَ حَدِيثَ عَطَائٍ لَا يَمْسَحْ أَحَدُکُمْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا عَمَّنْ هُوَ قَالَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فَإِنَّهُ حُدِّثْنَاهُ عَنْ جَابِرٍ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ جَابِرٌ عَلَيْنَا وَإِنَّمَا لَقِيَ عَطَائٌ جَابِرًا فِي سَنَةٍ جَاوَرَ فِيهَا بِمَکَّةَ

محمد بن ابی عمرعدنی، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، عطاء، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی کھانا کھا چکے تو اپنے ہاتھ نہ پونچھے، یہاں تک کہ خود چاٹ لے یا دوسرے کو چٹادے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن قیس کو دیکھا کہ عمرو بن دینار سے کہہ رہے ہیں ، بتائیے عطاء کی یہ حدیث کہ تم میں سے کوئی اپنے ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ خود نہ چاٹ لے یا دوسرے کو نہ چٹا دے، کس سے مروی ہے؟ فرمانے لگے ابن عباس سے۔ عمر بن قیس نے کہا کہ عطاء نے ہمیں یہ حدیث جابر سے روایت کر کے سنائی۔ عمر بن دینار نے کہا مجھے تو عطاء سے انہوں نے ابن عباس سے روایت کی، ایسے ہی یاد ہے۔ اس وقت جابر ہمارے پاس تشریف نہ لائے تھے اور عطاء تو جابر سے اس سال ملے جس سال وہ مکہ میں رہے تھے۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet said: "When one of you eats food, let him not wipe his hand until he has licked it or has someone else to lick it." Discussion of another chain for this Hadith from Jabir.

Permalink

See the full chapter: کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا