Sunan An-Nasa'i — Hadith 506
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلْقَمَةَ الْمَدَنِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ صَلَّيْنَا فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَنَا صَلَّيْتُمْ قُلْنَا صَلَّيْنَا الظُّهْرَ قَالَ إِنِّي صَلَّيْتُ الْعَصْرَ فَقَوَّلُوا لَهُ عَجَّلْتَ فَقَالَ إِنَّمَا أُصَلِّي کَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ
اسحاق بن ابراہیم، ابوعلقمہ مدنی، محمد بن عمرو، ابوسلمہ سے روایت ہے کہ ہم لوگوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دور میں نماز ادا کی اس کے بعد ہم لوگ حضرت انس بن مالک کی خدمت میں آگئے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہو چکے تو انہوں نے دریافت کیا کہ تم لوگ نماز ادا کر چکے ہو؟ ہم لوگوں نے کہا ہم لوگ نماز ظہر ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے فرمایا میں نے تو نماز عصر پڑھ لی ہے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے تو نماز سے جلدی میں فراغت حاصل کرلی اس پر انہوں نے فرمایا کہ میں تو نماز اسی وقت ادا کرتا ہوں کہ جس وقت ہم نے اپنے ساتھیوں کو نماز ادا کرتے دیکھا۔
It was narrated that Abu Salamah said: “We prayed at the time of ‘Umar bin ‘Abdul-’AzIz, then we went to Anas bin Malik and found him praying. When he finished he said to us: ‘Have you prayed?’ We said: ‘We prayed Zuhr.’ He said: ‘I prayed ‘Asr.’ They said: ‘You have prayed early.’ He said: ‘Rather I prayed as I saw my companions pray.” (Hasan)