TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4601 · Trade and Business Transactions Rulings

Sunan An-Nasa'iHadith 4601

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ ذُؤَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَقَدْ أَخْبَرَنِي عِکْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ ثُمَّ أَحَدَ بَنِي حَارِثَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ کَانَ عَامِلًا عَلَی الْيَمَامَةِ وَأَنَّ مَرْوَانَ کَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ کَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ أَيَّمَا رَجُلٍ سُرِقَ مِنْهُ سَرِقَةٌ فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا حَيْثُ وَجَدَهَا ثُمَّ کَتَبَ بِذَلِکَ مَرْوَانُ إِلَيَّ فَکَتَبْتُ إِلَی مَرْوَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی بِأَنَّهُ إِذَا کَانَ الَّذِي ابْتَاعَهَا مِنْ الَّذِي سَرَقَهَا غَيْرُ مُتَّهَمٍ يُخَيَّرُ سَيِّدُهَا فَإِنْ شَائَ أَخَذَ الَّذِي سُرِقَ مِنْهُ بِثَمَنِهَا وَإِنْ شَائَ اتَّبَعَ سَارِقَهُ ثُمَّ قَضَی بِذَلِکَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِکِتَابِي إِلَی مُعَاوِيَةَ وَکَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی مَرْوَانَ إِنَّکَ لَسْتَ أَنْتَ وَلَا أُسَيْدٌ تَقْضِيَانِ عَلَيَّ وَلَکِنِّي أَقْضِي فِيمَا وُلِّيتُ عَلَيْکُمَا فَأَنْفِذْ لِمَا أَمَرْتُکَ بِهِ فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِکِتَابِ مُعَاوِيَةَ فَقُلْتُ لَا أَقْضِي بِهِ مَا وُلِّيتُ بِمَا قَالَ مُعَاوِيَةُ

عمرو بن منصور، سعید بن ذویب، عبدالرزاق، ابن جریج، عکرمة بن خالد، اسید بن حضیر الانصاری سے روایت ہے کہ وہ یمامہ کے حکمران تھے (واضح رہے کہ یمامہ عرب کے مشرق میں واقع ہے) چنانچہ مروان نے ان کو تحریر کیا کہ حضرت معاویہ نے مجھ کو لکھا ہے کہ جس کسی کی کوئی شے چوری ہو جائے تو وہ شخص اس کا زیادہ مستحق ہے کہ جس جگہ اس کو پائے۔ حضرت اسید نے کہا کہ مروان نے یہ مجھ کو لکھا کہ میں نے مروان کو تحریر کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح سے فیصلہ فرمایا ہے جس وقت وہ شخص کہ جس نے اس شے کو چور سے خریدا ہے معتبر ہو (یعنی اس شخص پر چوری کا شبہ نہ ہو) تو چیز کے مالک کو اختیار ہے دل چاہے قیمت ادا کرے (یعنی چور سے جس قدر قیمت میں خریدا ہے) وہ شے لے لے اور دل چاہے چور کا تعاقب کرے۔ پھر اس کے مطابق حضرت ابوبکر حضرت عمر اور حضرت عثمان نے فیصلہ فرمایا اور حضرت عثمان نے فیصلہ فرمایا مروان نے میرے خط کو حضرت معاویہ کے پاس بھیج دیا حضرت معاویہ نے مروان کو تحریر کیا تم اور حضرت اسید مجھ پر حکم نہیں چلا سکتے لیکن میں تم دونوں کو حکم دے سکتا ہوں۔ اس لیے کہ میں نے تم کو مقرر کیا تھا میرا حکم ہے تم اس کے مطابق عمل کرو۔ مروان نے حضرت معاویہ کا خط میرے پاس بھیج دیا۔ میں نے کہا میں اس کے مطابق حکم کروں گا جو حضرت معاویہ کہہ رہے ہیں کہ جس وقت تک میں ان کی جانب سے حکمراں رہوں گا۔

It was narrated from Samurah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If a woman is married off by two guardians, then the first marriage is the one that counts, and if a man sells something to two men, it belongs to the first one.” (Hasan)

Permalink

See the full chapter: ایک شخص مال فروخت کرے پھر اس کا مالک کوئی دوسرا شخص نکل آئے؟