TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 431 · Statement on Ghusl

Sunan An-Nasa'iHadith 431

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَذَاکَرَ عَلِيٌّ وَالْمِقْدَادُ وَعَمَّارٌ فَقَالَ عَلِيٌّ إِنِّي امْرُؤٌ مَذَّائٌ وَإِنِّي أَسْتَحِي أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَکَانِ ابْنَتِهِ مِنِّي فَيَسْأَلُهُ أَحَدُکُمَا فَذَکَرَ لِي أَنَّ أَحَدَهُمَا وَنَسِيتُهُ سَأَلَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاکَ الْمَذْيُ إِذَا وَجَدَهُ أَحَدُکُمْ فَلْيَغْسِلْ ذَلِکَ مِنْهُ وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ أَوْ کَوُضُوئِ الصَّلَاةِ الِاخْتِلَافُ عَلَی سُلَيْمَانَ

علی بن میمون، مخلد بن یزید، ابن جریج، عطاء، ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت علی اور حضرت عمارنے آپس میں بات چیت کی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فریاما مجھے بہت زیادہ مذی آتی ہے اور میں اس مسئلہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرنے سے شرم محسوس کرتا ہوں اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں ہے لیکن تم دونوں میں سے کوئی شخص مسئلہ دریافت کرلے تو میں نے سنا کہ ان دونوں میں سے (مقداد بن اسود اور عمار بن یاسر میں سے) کوئی شخص یہ مسئلہ دریافت کرے چنانچہ ان حضرات میں سے کسی نے یہ مسئلہ دریافت کیا لیکن میں بھول گیا کہ مسئلہ دریافت کرنے والے کون صاحب تھے؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تمہارے میں سے کوئی شخص کو ایسا ہو کہ اتفاق سے اس کے مذی نکل آئے تو اس کو چاہیے کہ اس کو دھو ڈالے پھر نماز کی طرح کا وضو کر لے۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “Ali, Al-Miqdad and ‘Ammar were talking. ‘Ali said: ‘I am a man who emits a lot of Madhi but I am too shy to ask the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about that because if his daughter’s position with me, so let one of you ask him.’ He told me that one of them but I forgot who — asked him, and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘That is Madhi. If any one of you notices that, let him wash it off himself and perform Wudu’ as for prayer or similar to the Wudu of prayer.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: مذی خارج ہونے پر وضو کا بیان