TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4246 · Explanation of Hunting and Sacrificial Animals

Sunan An-Nasa'iHadith 4246

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا فَأَخَذْتُ ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ عُودًا يَعُدُّ بِهِ أَصَابِعَهُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيُّ الدَّوَابِّ هِيَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ قَدْ أَکَلُوا مِنْهَا قَالَ فَمَا أَمَرَ بِأَکْلِهَا وَلَا نَهَی

سلیمان بن منصور بلخی، ابواحوص، سلام بن سلیم، حصین، زید بن وہب، ثابت بن یزید انصاری سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے کہ ہم لوگ ایک منزل پر ٹھہر گئے اس جگہ لوگوں نے ایک گوہ پکڑ رکھی تھی میں نے ایک گوہ لے کر بھون لی اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں وہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لکڑی سے اس کی انگلیاں شمار کرنا شروع فرما دیں اور فرمایا کہ بنی اسرائیل کی قوم میں خداوند قدوس نے کچھ لوگوں کی صورت مسخ فرما دی (یعنی ان کے چہرے بگاڑ کر بندر اور خنزیر بنا دیئے) اور وہ لوگ زمین کے جانور بن گئے لیکن میں واقف ہوں کہ وہ کون سے جانور ہیں؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! لوگ تو اس کو کھا گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو اس کو کھانے کا حکم فرمایا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا

It was narrated from Al Bara’ bin ‘Azib, from Thabit bin WadI’ah, that a man brought a mastigure to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: “A nation was transformed, and Allah knows best.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: گوہ سے متعلق حدیث