Sunan An-Nasa'i — Hadith 3785
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ قَالَ صَحِبْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ النَّذْرُ نَذْرَانِ فَمَا کَانَ مِنْ نَذْرٍ فِي طَاعَةِ اللَّهِ فَذَلِکَ لِلَّهِ وَفِيهِ الْوَفَائُ وَمَا کَانَ مِنْ نَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ فَذَلِکَ لِلشَّيْطَانِ وَلَا وَفَائَ فِيهِ وَيُکَفِّرُهُ مَا يُکَفِّرُ الْيَمِينَ
محمد بن وہب، محمد بن سلمة، ابن اسحاق ، محمد بن زبیر، ان کے والد، اہل بصرہ کا ایک آدمی، حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نذریں دو قسم کی ہوتی ہیں جو نذر خداوند قدوس کی فرماں برداری کے لیے ہو بس وہ ہی نذر خداوند قدوس کے واسطے ہے اور اس نذر کے پورا کرنے کا حکم ہے اور جو نذر ایسی ہو کہ جس میں گناہ ہے وہ نذر شیطان کے واسطے ہے اور اس کا پورا کرنا کچھ لازم نہیں ہے اور منت کا کفارہ دیا۔
It was nariated that Muhammad bin Az-Zuhayr Hanzali said: My father told me that a man told him, that he asked ‘Imran bin Hussain about a man who made a vow not to attend the prayers in the mosque of his people. Imrän said; I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: There is no vow at a moment of anger and its expiation is the expiation for an oath.''(Da`if)