Sunan An-Nasa'i — Hadith 3706
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ مَرَّةً وَهُوَ يَقُولُ وَأَبِي وَأَبِي فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاکِرًا وَلَا آثِرًا
عبیداللہ بن سعید و قتیبہ بن سعید، سفیان، زہری حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ یہ جملہ سنا وابی وابی! یعنی والد کی قسم! مجھ کو باپ کی قسم! یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا خداوند قدوس منع کرتا ہے تم کو والد کی قسم کھانے سے۔ حضرت عمر کہتے ہیں کہ خدا کی قسم یہ مسئلہ سننے کے بعد میں نے پھر کبھی والد کی قسم نہیں کھائی نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی اور سے ایسی بات نقل کرتے۔
It was narrated from Salim, from his father, that on one occasion the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم heard ‘Umar saying: “By my father and by my mother.” He said: “Allah forbids you to swear by your forefathers.” ‘Umar said: “By Allah, I never swore by them again, whether saying it for myself or reporting it of others.” (Sahih)