Sunan An-Nasa'i — Hadith 2709
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ ح و أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ
عمران بن یزید، شعیب، ابن جریج، صالح بن کیسان، محمد بن اسماعیل بن ابراہیم، اسحاق ، ابن یوسف، ابن جریج، صالح بن کیسان، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں دوران حج حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت تلبیہ پڑھتے یعنی لبیک کہتے کہ جس وقت اونٹنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر سیدھی کھڑی ہوتی۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that he used to narrate that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم began the Talbtyah when his mount stood up with him.(Sahih)