TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 2226 · Hadiths Related to Fasting

Sunan An-Nasa'iHadith 2226

أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ يُرَشُّ عَلَيْهِ الْمَائُ قَالَ مَا بَالُ صَاحِبِکُمْ هَذَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَائِمٌ قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ وَعَلَيْکُمْ بِرُخْصَةِ اللَّهِ الَّتِي رَخَّصَ لَکُمْ فَاقْبَلُوهَا

شعیب بن شعیب بن اسحاق ، عبدالوہاب بن سعید، شعیب، اوزاعی، یحیی بن ابوکثیر، محمد بن عبدالرحمن، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک شخص کے پاس سے گزر ہوا جو کہ ایک درخت کے سایہ میں تھا اور اس پر لوگ پانی ڈال رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھ کر صحابہ کرام سے دریافت فرمایا کہ اس شخص کو کیا ہوگیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ شخص روزہ رکھے ہوئے ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیک کام نہیں ہے تم لوگ خداوند قدوس کی رخصت کو قبول کرو جو کہ اس نے تم لوگوں کو عطا فرمائی ہے۔

Jabir bin ‘Abdullah narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم passed by a man in the shade of a tree on whom water was being sprinkled. He said: “What is the matter with your companion?” They said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, he is fasting.” He said: “It is not righteousness to fast when traveling. Take to the concession which Allah has granted you, accept it.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: اس سے متعلق تذکرہ کہ جس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طریقہ سے ارشاد فرمایا اور حضرت جابر کی روایت میں محمد بن عبدالرحمن پر اختلاف