TrueHadith

اس سے متعلق تذکرہ کہ جس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طریقہ سے ارشاد فرمایا اور حضرت جابر کی روایت میں محمد بن عبدالرحمن پر اختلاف

Sunan An-Nasa'iHadith 2225

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا بَکْرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نَاسًا مُجْتَمِعِينَ عَلَی رَجُلٍ فَسَأَلَ فَقَالُوا رَجُلٌ أَجْهَدَهُ الصَّوْمُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ

قتیبہ، بکر، عمارة بن غزیة، محمد بن عبدالرحمن، جابر بن عبداللہ بن عبداللہ رضی الہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ ایک شخص کے پاس ہجوم لگائے ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے دریافت کیا کہ کیا بات ہے لوگوں نے بتلایا کہ یہ شخص روزہ رکھنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے (واضح رہے کہ مذکورہ واقع حالت سفر کا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیک کام نہیں ہے۔

It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw some people gathered around a man, so he asked (what Was happening) and they said: “It is a man who is exhausted because of fasting.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “It is not righteousness to fast When traveling.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 2226

أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ يُرَشُّ عَلَيْهِ الْمَائُ قَالَ مَا بَالُ صَاحِبِکُمْ هَذَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَائِمٌ قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ وَعَلَيْکُمْ بِرُخْصَةِ اللَّهِ الَّتِي رَخَّصَ لَکُمْ فَاقْبَلُوهَا

شعیب بن شعیب بن اسحاق ، عبدالوہاب بن سعید، شعیب، اوزاعی، یحیی بن ابوکثیر، محمد بن عبدالرحمن، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک شخص کے پاس سے گزر ہوا جو کہ ایک درخت کے سایہ میں تھا اور اس پر لوگ پانی ڈال رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھ کر صحابہ کرام سے دریافت فرمایا کہ اس شخص کو کیا ہوگیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ شخص روزہ رکھے ہوئے ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیک کام نہیں ہے تم لوگ خداوند قدوس کی رخصت کو قبول کرو جو کہ اس نے تم لوگوں کو عطا فرمائی ہے۔

Jabir bin ‘Abdullah narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم passed by a man in the shade of a tree on whom water was being sprinkled. He said: “What is the matter with your companion?” They said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, he is fasting.” He said: “It is not righteousness to fast when traveling. Take to the concession which Allah has granted you, accept it.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith (internal ref #1420170)

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا نَحْوَهُ

محمود بن خالد، فریابی، اوزاعی، یحیی، محمد بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بھی مذکورہ سند سے اس شخص سے اسی طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں جس نے جابر سے سنی۔

Muhammad bin ‘Abdur Rahman said: “Someone who heard it from Jabir told me something similar.” (Sahih)

Permalink