TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 681 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 681

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي النُّفَيْلِيَّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْهُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ حَزَرْنَا قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً قَدْرَ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِکَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِکَ

عبداللہ بن محمد ہشیم، ابومنصور، ولید بن مسلم، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے اندازہ لگایا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں کتنی دیر کھڑے ہوتے تھے تو ہم نے اندازہ کیا کہ آپ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں اتنے دیر قیام فرماتے تھے جتنی دیر میں تیس آیتیں پڑھی جاسکتی ہیں جیسے سورت الم اور آخر کی دو رکعتوں میں اسکے نصف کے بقدر قیام فرماتے تھے اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں ظہر کی آخری دو رکعتوں کے بقدر، اور عصر کی آخری دو رکعتوں میں اسکا آدھا قیام فرماتے تھے۔

-

Permalink

See the full chapter: آخر کی دو رکعتوں میں مختصر قرائت کا بیان