TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 680 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 680

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبِي عَوْنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ قَدْ شَکَاکَ النَّاسُ فِي کُلِّ شَيْئٍ حَتَّی فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَمَّا أَنَا فَأَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ وَلَا آلُو مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاکَ الظَّنُّ بِکَ

حفص بن عمر، شعبہ، محمد بن عبیداللہ ابی عون، جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے فرمایا لوگ تمہاری ہر معاملہ میں شکایت کرتے ہیں یہاں تک کہ نماز کے سلسلہ میں بھی، حضرت سعد رضی اللہ نے فرمایا میں پہلی دو رکعتوں میں لمبی قرات کرتا ہوں اور آخری دو رکعتوں میں مختصر، اور میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اتباع میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا ہوں (یہ سن کر) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارے بارے میں میرا ایسا ہی خیال تھا۔

-

Permalink

See the full chapter: آخر کی دو رکعتوں میں مختصر قرائت کا بیان