TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 506 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 506

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو خَالِدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّهُ کَانَ مَعَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ بِالْمَدَائِنِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ عَمَّارٌ وَقَامَ عَلَی دُکَّانٍ يُصَلِّي وَالنَّاسُ أَسْفَلَ مِنْهُ فَتَقَدَّمَ حُذَيْفَةُ فَأَخَذَ عَلَی يَدَيْهِ فَاتَّبَعَهُ عَمَّارٌ حَتَّی أَنْزَلَهُ حُذَيْفَةُ فَلَمَّا فَرَغَ عَمَّارٌ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَلَا يَقُمْ فِي مَکَانٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِهِمْ أَوْ نَحْوَ ذَلِکَ قَالَ عَمَّارٌ لِذَلِکَ اتَّبَعْتُکَ حِينَ أَخَذْتَ عَلَی يَدَيَّ

احمد بن ابراہیم، حجاج، ابن جریج، ابوخالد، حضرت عدی بن ثابت سے روایت ہے کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جو مدائین میں عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ جب نماز کھڑی ہوئی تو عمارآگے بڑھے اور ایک دکان پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے لگے اور لوگ (دوکان) سے نیچے تھے (یہ دیکھ کر) حضرت حذیفہ آگے بڑھے اور ان کے دونوں ہاتھ پکڑ لیے حضرت عمار نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا یہاں تک کہ حضرت حذیفہ نے انکو (دوکان) سے نیچے اتار لیا جب حضرت عمار نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت حذیفہ نے ان سے کہا کہ کیا تم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی شخص قوم کی امامت کرے تو وہ ان سے اونچی جگہ پر کھڑا نہ ہو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا تھا) اسی لیے میں آپ کے کہنے پر پیچھے ہٹ گیا تھا۔

-

Permalink

See the full chapter: امام مقتدیوں سے اونچی جگہ پر نہ کھڑا ہو