Sunan Abu Dawood — Hadith 505
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ وَأَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ الرَّازِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا يَعْلَی حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ أَنَّ حُذَيْفَةَ أَمَّ النَّاسَ بِالْمَدَائِنِ عَلَی دُکَّانٍ فَأَخَذَ أَبُو مَسْعُودٍ بِقَمِيصِهِ فَجَبَذَهُ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّهُمْ کَانُوا يُنْهَوْنَ عَنْ ذَلِکَ قَالَ بَلَی قَدْ ذَکَرْتُ حِينَ مَدَدْتَنِي
احمد بن سنان، احمد بن فرات، ابومسعود، یعلی، اعمش، ابراہیم، ہمام سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ نے مدائین میں ایک دکان پر کھڑے ہو کر امامت کی حضرت ابومسعود نے انکی قمیص پکڑ کر انکو (نیچے) کھینچ لیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا کیا تم کو معلوم نہیں کہ لوگوں کو اس بات سے منع کیا جاتا تھا؟ کہا ہاں جب تم نے مجھے کھینچا تو مجھے یاد آگیا تھا۔
-