Sunan Abu Dawood — Hadith 3783
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ و قَالَ سُلَيْمَانُ حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنْ يَهْلَکَ النَّاسُ حَتَّی يَعْذِرُوا أَوْ يُعْذِرُوا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
سلیمان بن حرب، حفص بن عمر، شعبہ، عمروبن مرہ، ابوالبختری کہتے ہیں مجھے اس شخص نے بتلایا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ آپ فرماتے تھے جبکہ سلیمان بن حرب نے فرمایا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک نے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا لوگ ہرگز ہلاک نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اپنے آپ سے عذر کریں یا فرمایا کہ اپنے آپ سے عذر کیے جائیں۔
-