TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3592 · Statement on Clothing

Sunan Abu DawoodHadith 3592

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مُسَدَّدٌ وَوَهْبٌ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ أُهْدِيَ لِمَوْلَاةٍ لَنَا شَاةٌ مِنْ الصَّدَقَةِ فَمَاتَتْ فَمَرَّ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَا دَبَغْتُمْ إِهَابَهَا وَاسْتَنْفَعْتُمْ بِهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُهَا

مسدد، وہب، عثمان، ابی شیبہ، ابن ابوخلف، سفیان، الزہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، عن ابن عباس سے روایت ہے کہ مسدد اور وہیب کہتے ہیں کہ ابن عباس نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے ہماری ایک آزاد کردہ باندی کو ایک صدقہ کی بکری ہدیہ کی گئی پس وہ مر گئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے گذرے اور مردہ بکری کو دیکھا تو فرمایا تم نے اس کی کھال کو دباغت کیوں نہیں دیا پس تم اس سے نفع اٹھاتے، انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ تو مردار ہے فرمایا کہ بیشک اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: مردہ جانور کی کھال کا بیان