Sunan Abu Dawood — Hadith 3524
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ سِيَرَائَ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا فَأَتَيْتُهُ فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أُرْسِلْ بِهَا إِلَيْکَ لِتَلْبَسَهَا وَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي
سلیمان بن حرب، شعبہ، ابوعون، ابوصالح سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ریشمی کپڑے کا جوڑا ہدیہ کیا گیا تو آپ نے وہ مجھے دیا تو میں نے اسے پہن لیا، پس میں آپ کے پاس آیا تو میں نے آپ کے چہرہ مبارک پر غصہ کے اثرات دیکھے پس آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تیرے پاس اس لیے نہیں بھیجا کہ تو اسے پہن لے آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔
-