TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3267 · Explanation of Eating and Drinking

Sunan Abu DawoodHadith 3267

Narrated by Abdullah ibn Umar

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الطُّوسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ أَبِي فِي زَمَانِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَی جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ إِنَّا سَمِعْنَا أَنَّهُ يُبْدَأُ بِالْعَشَائِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَيْحَکَ مَا کَانَ عَشَاؤُهُمْ أَتُرَاهُ کَانَ مِثْلَ عَشَائِ أَبِيکَ

علی بن مسلم، ابوبکر، ضحاک بن عثمان عبداللہ بن عبید بن عمیر، فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ حکومت میں اپنے والد عبید بن عمیر کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا، تو حضرت عبادہ بن عبداللہ بن زبیر نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ (حضور کے زمانہ میں) رات کا کھانا نماز سے پہلے ہوتا تھا تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تم پر افسوس ہے ان کا رات کا کھانا کیا تھا، کیا تمہارا خیال ہے کہ ان کا رات کا کھانا تمہارے باپ عبداللہ بن زبیر کے کھانے کی طرح ہوتا تھا؟ مراد یہ ہے کہ ان حضرات صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کھانا تو بہت معمولی قوت بدعوت ہوتا تھا تمہارے والد کے کھانوں کی طرح پر تکلف نہیں ہوتا تھا ، اس لیے کہ ان کے یہاں کھانے میں دیر نہیں لگتی تھی۔

Narrated Abdullah ibn Umar: Abdullah ibn Ubaydullah ibn Umayr said: I was with my father in the time of Ibn az-Zubayr sitting beside Abdullah ibn Umar. Then Abbad ibn Abdullah ibn az-Zubayr said: We have heard that the evening meal is taken just before the night prayer. Thereupon Abdullah ibn Umar said: Woe to you! what was their evening meal? Do you think it was like the meal of your father?

Permalink

See the full chapter: جب رات کا کھانا اور نماز عشاء دونوں تیار ہوں تو کیا کیا جائے