TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3217 · Explanation of Drinking

Sunan Abu DawoodHadith 3217

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ نَهَی عَنْ خَلِيطِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ وَقَالَ انْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدَةٍ عَلَی حِدَةٍ قَالَ و حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ

موسی بن اسماعیل، ابان، یحیی، عبداللہ بن ابی قتادہ، اپنے والد حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں منع کیا گیا کشمش اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور خشک کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور خشک رنگین کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور فرمایا کہ ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ نبیذ بنا لیا کرو۔ اور راوی کہتے ہیں کہ مجھ سے یہ حدیث ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بھی حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: دو چیزوں کو ملا کر شراب بنانے کا بیان