TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2987 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 2987

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ وَهِشَامٌ وَحَبِيبٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اشْتَرَی شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِنْ شَائَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ طَعَامٍ لَا سَمْرَائَ

موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب ہشام، حبیب، محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے دودھ جمع کی ہوئی بکری خریدی تو اسے تین یوم کا اختیار ہے چاہے تو اسے لوٹا دے اور ایک صاع کھانے کا نہ کہ گندم (یعنی اناج کی کسی بھی قسم میں سے ایک صاع بائع کو لوٹا دے لیکن صرف گندم کا دینا ضروری نہیں ہے۔ )

-

Permalink

See the full chapter: جس بکری کے تھن میں کی روز کا دودھ جمع ہو اگر اسے کسی نے خریدنے کے بعد ناپسند کیا تو کیا حکم ہے