Sunan Abu Dawood — Hadith 2986
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الرُّکْبَانَ لِلْبَيْعِ وَلَا يَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنْ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِکَ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَکَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سواروں سے مت ملو۔ خرید و فروخت کے لئے اور تم میں سے کوئی دوسرے معاملہ بیع پر بیع نہ کرے اور اونٹ اور بھیڑ بکریوں کے تھنوں میں دودھ جمع نہ کرو، اگر کسی نے ان جانوروں کے تھنوں میں دودھ جمع کرنے کے بعد اسے خرید لیا تو اسے ان کا دودھ دوہنے کے بعد اختیار ہے کہ اگر وہ اسی پر راضی ہے تو اسے روک لے اور اگر ناراض ہے تو اسے بائع کو لوٹا دے۔ اور بائع کو ایک صاع کھجور دیدے۔
-