Sunan Abu Dawood — Hadith 2618
Narrated by A Group of Companions of the Prophet
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْکِنْدِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ لَمَّا أَفَائَ اللَّهُ عَلَی نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ قَسَمَهَا عَلَی سِتَّةٍ وَثَلَاثِينَ سَهْمًا جَمَعَ کُلُّ سَهْمٍ مِائَةَ سَهْمٍ فَعَزَلَ نِصْفَهَا لِنَوَائِبِهِ وَمَا يَنْزِلُ بِهِ الْوَطِيحَةَ وَالْکُتَيْبَةَ وَمَا أُحِيزَ مَعَهُمَا وَعَزَلَ النِّصْفَ الْآخَرَ فَقَسَمَهُ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ الشِّقَّ وَالنَّطَاةَ وَمَا أُحِيزَ مَعَهُمَا وَکَانَ سَهْمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا أُحِيزَ مَعَهُمَا
عبداللہ بن سعید کندی، ابوخالد، یحیی بن سعید، حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب خیبر اپنے نبی کو بطور غنیمت عطا فرمایا تو آپ نے اس کے چھتیس (36) حصے کیے اور ہر حصہ میں سو حصے تھے۔ پھر ان میں سے آدھے اپنی ضروریات اور دوسرے مقاصد کے لیے رکھے۔ اسی میں (دوگاؤں) وطیحہ اور کتیبہ اور ان سے متعلق جائیداد بھی تھی اور بقیہ آدھے حصہ کو مسلمانوں میں تقسیم کر دیا ان میں (دوگاؤں) شق اور نطاء اور ان سے متعلق جائداد تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ ان کے متعلقات میں تھا۔
Narrated A Group of Companions of the Prophet: Bashir ibn Yasar, the client of the Ansar, reported on the authority of a group of the Companions of the Prophet (peace_be_upon_him): When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) conquered Khaybar, he divided it into thirty-six lots, each lot comprising one hundred portions. One half of it was for the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and for the Muslims; and he separated the remaining half for the deputations which came to him, other matters and emergent needs of the people.