Sunan Abu Dawood — Hadith 2504
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ الْأَوْدِيِّ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنْ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍّ وَأُمٍّ فَقَالَا لِابْنَتِهِ النِّصْفُ وَلِلْأُخْتِ مِنْ الْأَبِ وَالْأُمِّ النِّصْفُ وَلَمْ يُوَرِّثَا ابْنَةَ الِابْنِ شَيْئًا وَأْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا فَأَتَاهُ الرَّجُلُ فَسَأَلَهُ وَأَخْبَرَهُ بِقَوْلِهِمَا فَقَالَ لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُهْتَدِينَ وَلَکِنِّي سَأَقْضِي فِيهَا بِقَضَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنَتِهِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ سَهْمٌ تَکْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنْ الْأَبِ وَالْأُمِّ
عبدللہ بن عامر بن زرارہ، علی بن مسہر، اعمش، ابوقیس، حضرت ہذیل بن شرجیل اودی سے روایت ہے کہ ابوموسی اشعری اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک شخص آیا اور ان دونوں سے ایک بیٹی ایک پوتی اور ایک سگی بہن (کے درمیان ترکہ کی تقسیم کے متعلق مسئلہ) دریافت کیا۔ ان دونوں حضرات نے کہ بیٹی کے لیے آدھا ہے اور سگی بہن کے لیے آدھا ہے اور انھوں نے پوتی کو میراث میں شریک قرار نہیں دیا اور سوال کنندہ سے کہا کہ جا کر یہی مسئلہ عبداللہ ابن مسعود سے بھی پوچھ لو (ہمیں امید ہے) اس مسئلہ میں وہ ہماری موافقت کریں گے۔ پس وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آیا اور ان سے یہی مسئلہ دریافت کیا اور ساتھ ہی ان دونوں حضرات کا قول (کہ وہ بھی ہماری موافقت کریں گے) نقل کردیا (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود نے کہا (اگر میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کے مقابلہ میں، جس کا ان حضرات کو علم نہیں ہے۔ ان کے فیصلہ کی تائید کروں گا تو) میں راہ سے بے راہ ہو جاؤں گا اور میں راہ سے بے راہ ہونے والوں میں سے نہیں ہوں (لہذا ان کے فیصلہ کی تائید نہیں کرسکتا) بلکہ میں تو وہی فیصلہ دوں گا جو ایسے ہی ایک مسئلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا اور وہ یہ کہ بیٹی کے لیے آدھا اور پوتی کے لیے ایک حصہ (یعنی چھٹاحصہ) دوتہائی کو پورا کرنے کے لیے اور اس کے بعد جو باقی بچے وہ سگی بہن کے لیے ہے۔
-