Sunan Abu Dawood — Hadith 239
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا فِي فَوْحِ حَيْضَتِنَا أَنْ نَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُنَا وَأَيُّکُمْ يَمْلِکُ إِرْبَهُ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِکُ إِرْبَهُ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، شیبانی، عبدالرحمن بن اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابتدائے حیض میں (جب اس میں شدت ہوتی) تہہ بند باندھنے کا حکم فرماتے تھے اور اسکے بعد ہم سے مباشرت کرتے تھے اور تم میں سے کون اپنے نفس اور خواہش پر اس قدر قدرت یافتہ ہے جتنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
-