Sunan Abu Dawood — Hadith 1975
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَکْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَخَنَسَ سُلَيْمَانُ أُصْبُعَهُ فِي الثَّالِثَةِ يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِينَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، اسود، بن قیس، سعید بن عمرو، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم ان پڑھ لوگ ہیں ہم حساب کتاب نہیں جانتے مہینہ یوں ہوتا ہے یوں ہوتا ہے اور یوں ہوتا ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کی انگلیوں سے بتایا) سلیمان نے کہا تیسری مرتبہ میں ایک انگلی کو بند کر لیا یعنی یہ بتایا کہ مہینہ کبھی انتیس دن کا ہوتا ہے اور کبھی تیس دن کا ۔
-