Sunan Abu Dawood — Hadith 1776
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ کِلَاهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الشِّغَارِ زَادَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ قُلْتُ لِنَافِعٍ مَا الشِّغَارُ قَالَ يَنْکِحُ ابْنَةَ الرَّجُلِ وَيُنْکِحُهُ ابْنَتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ وَيَنْکِحُ أُخْتَ الرَّجُلِ وَيُنْکِحُهُ أُخْتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ
قعنبی، مالک، مسدد، بن مسرہد، یحیی، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے مسدد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ شغار کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا کہ اسکا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیٹی کا نکاح کسی شخص سے اس شرط پر کر دے کہ وہ بھی اپنی بیٹی کا نکاح اس شخص سے کر دے گا اور مہر کچھ نہیں ہوگا یا اپنی بہن کا نکاح اس شرط پر کر دے گا کہ وہ بھی اپنی بہن کا نکاح اس شخص سے کر دے
-