TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1330128 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1330128)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ يَعْنِي الْخَبَايِرِيَّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو الْهُذَيْلِ الْحِمْصِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ فَإِنْ کَانَ قَضَاهُ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَائِ وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَکَ وَعِنْدَهُ مَتَاعُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَی مِنْهُ شَيْئًا أَوْ لَمْ يَقْتَضِ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ مَالِکٍ أَصَحُّ

محمد بن عوف، عبداللہ بن عبدالجبار، اسماعیل، ابن عیاش، ابوبکر بن عبدالرحمن، ابوہریرہ بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی روایت کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر بائع نے کچھ ثمن لے لیا ہو تو باقی ماندہ ثمن میں بائع دوسرے قرض خواہوں کی مانند ہے اور جو آدمی بھی ہلاک ہو جائے اس کے پاس بائع کا کچھ مال بعینیہ پایا جائے اب اس بائع نے اس مال کی قیمت میں کچھ وصول کی ہو یا نہ کی ہو وہ ہر حال میں دوسرے قرض خواہوں کے مثل ہوگا۔

-

Permalink

See the full chapter: مفلس کے پاس کوئی شخص اپنی چیز دیکھے تو کیا کرے