Sunan Abu Dawood — Hadith (internal ref #1310274)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَهُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً کَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ قَالَ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِکَ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْتَغْتَسِلْ بِمَعْنَاهُ
قتیبہ بن سعید، یزید، بن خالد بن عبداللہ بن موہب، لیث نافع، سلیمان، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت کے خون بہتا تھا اور راوی نے پہلی حدیث کا مضمون ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب حیض کے دن گذر جائیں اور نماز کے دن آجائیں تو چاہیے کہ غسل کر لے۔
-