Sunan Abu Dawood — Hadith 1237
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ الْخَثْعَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ طُولُ الْقِيَامِ قِيلَ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ جَهْدُ الْمُقِلِّ قِيلَ فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ قِيلَ فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِکِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ قِيلَ فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ قَالَ مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ
احمد بن حنبل، حجاج، ابن جریج، عثمان بن ابی سلیمان، علی، عبید بن عمیر، حضرت عبداللہ بن حبشی الخنثی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کونسا عمل افضل ہے آپ نے فرمایا نماز میں طویل قیام کرنا اس کے بعد پوچھا گیا کہ کونسا صدقہ افضل ہے فرمایا جو کم محنت والا محنت کر کے صدقہ کرے اس کے بعد سوال کیا گیا کونسی ہجرت افضل ہے آپ نے فرمایا جو اللہ کے حرام کردہ تمام کاموں کو چھوڑ دے اس کے بعد پوچھا گیا کونسا جہاد افضل ہے آپ نے فرمایا جو اپنے جان و مال کے ساتھ مشرکین کے ساتھ جہاد کرے پھر پوچھا کون سا قتل افضل ہے فرمایا جس کا راہ خدا میں خون بہا جائے اس کے گھوڑے کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں
-