TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1191 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1191

Narrated by Abdullah ibn Amr

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ عَنْ عِيسَی بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ الر فَقَالَ کَبُرَتْ سِنِّي وَاشْتَدَّ قَلْبِي وَغَلُظَ لِسَانِي قَالَ فَاقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ حاميم فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَالَ اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ الْمُسَبِّحَاتِ فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرِئْنِي سُورَةً جَامِعَةً فَأَقْرَأَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ حَتَّی فَرَغَ مِنْهَا فَقَالَ الرَّجُلُ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيدُ عَلَيْهَا أَبَدًا ثُمَّ أَدْبَرَ الرَّجُلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ الرُّوَيْجِلُ مَرَّتَيْنِ

یحیی بن موسی، ہارون بن عبد اللہ، عبداللہ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، عیاش، عیسیٰ بن ہلال، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے قرآن پڑھایئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ تین سورتیں پڑھ جن کے شروع میں الآمر (الف، لام، میم، رائ) ہے یعنی سورت یونس، سورت یوسف، سورت ہود وغیرہ اس شخص نے کہا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عمر بہت ہوگئی ہے اور میرا دل سخت ہو گیا ہے (یعنی قوت حافظہ کم ہوگئی ہے اور بھول پیدا ہوگئی ہے) اور میری زبان موٹی ہوگئی ہے (اس لیے اتنی لمبی سورتیں پڑھ اور یاد نہیں کر سکتا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا تو پھر تین سورتیں، حآم والی سورتوں میں سے یاد کرلے اس نے پھر پہلے والا عذر پیش کیا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو تو پھر تین سورتیں مسبحات میں سے یاد کرلے (یعنی جنکے شروع میں سبح یا سبح یسبح ہے) اس نے پھر پہلے والا عذر پیش کیا اور عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ایک جامع سورت سیکھا دیجئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسکو إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ سکھائی یہاں تک کہ سکھانے سے فارغ ہوگئے پس وہ شخص بولا اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچائی کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے میں کبھی اس پر زیادہ نہیں کروں گا (یعنی اسکے معانی اور اسکی تعظیم پر پورا پورا عمل کرونگا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس شخص نے نجات پائی۔ اس شخص نے مراد پائی۔

Narrated Abdullah ibn Amr: A man came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: Teach me to read the Qur'an, Apostle of Allah. He said: Read three surahs which begin with A.L.R. He said: My age is advanced, my mind has become dull (i.e. memory has grown weak), and my tongue has grown heavy). So he said: Then read three surahs which begin with H.M. He repeated the same words. So he said: Read three surahs which begin with the "Glorification of Allah". But he repeated the same excuse. The man then said: Teach me a comprehensive surah, Apostle of Allah. The Prophet (peace_be_upon_him) taught him Surah (99). "When the Earth is shaken with her earthquake". When he finished it, the man said: By Him Who sent you with truth, I shall never add anything to it. Then man then went away. The Prophet (peace_be_upon_him) said twice: The man received salvation.

Permalink

See the full chapter: قرآن کے حصے کرنا