TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1127 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1127

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ کَانُوا قَلِيلًا مِنْ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ قَالَ کَانُوا يُصَلُّونَ فِيمَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ زَادَ فِي حَدِيثِ يَحْيَی وَکَذَلِکَ تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ

محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، ابن ابی عدی، سعید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ کَانُوا قَلِيلًا مِنْ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ، یعنی وہ تھوڑی رات سوتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کے بیچ میں نماز پڑھتے ہیں اور یحیی کی روایت میں یہ ہے کہ تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ سے بھی یہی مراد ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کے لیے رات میں کس وقت اٹھتے تھے