TrueHadith

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کے لیے رات میں کس وقت اٹھتے تھے

Sunan Abu DawoodHadith 1121

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُوقِظُهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِاللَّيْلِ فَمَا يَجِيئُ السَّحَرُ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْ حِزْبِهِ

حسین بن یزید، حفص، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کو جگا دیتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح ہونے سے پہلے اپنے ورد سے فارغ ہو جاتے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1122

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح و حَدَّثَنَا هَنَّادٌ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ وَهَذَا حَدِيثُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهَا أَيَّ حِينٍ کَانَ يُصَلِّي قَالَتْ کَانَ إِذَا سَمِعَ الصُّرَاخَ قَامَ فَصَلَّی

ابراہیم بن موسی، ابواحوص، ہناد، ابراہیم، اشعث، حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس وقت نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا جس وقت مرغ کی بانگ سنتے تو کھڑے ہو کر نماز شروع کر دیتے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1123

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا أَلْفَاهُ السَّحَرُ عِنْدِي إِلَّا نَائِمًا تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابو توبہ، ابراہیم بن سعد، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب میرے پاس ہوتے تو صبح کو سوتے ہوتے تھے

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1124

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الدُّؤَلِيِّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ابْنِ أَخِي حُذَيْفَةَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَزَبَهُ أَمْرٌ صَلَّی

محمد بن عیسی، یحیی بن زکریا، عکرمہ بن عمار، محمد بن عبد اللہ، عبدالعزیز، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب بھی کوئی حادثہ پیش آتا تو نماز پڑھتے

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1125

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ السَّکْسَکِيُّ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ کَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ يَقُولُ کُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آتِيهِ بِوَضُوئِهِ وَبِحَاجَتِهِ فَقَالَ سَلْنِي فَقُلْتُ مُرَافَقَتَکَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ أَوَ غَيْرَ ذَلِکَ قُلْتُ هُوَ ذَاکَ قَالَ فَأَعِنِّي عَلَی نَفْسِکَ بِکَثْرَةِ السُّجُودِ

ہشام بن عمار، ہقل بن زیاد، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہا کرتا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو اور ضروریات کے لیے پانی لاتا تھا ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ سے مانگ کیا مانگتا ہے؟ میں نے کہا کہ میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ مانگتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے علاوہ اور کچھ، میں نے کہا مجھے بس یہی چاہیے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اپنے لیے کثرت سے سجدے کر کے میری مدد کر

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1126

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ عَنْ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ قَالَ کَانُوا يَتَيَقَّظُونَ مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ يُصَلُّونَ وَکَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ قِيَامُ اللَّيْلِ

ابو کامل، یزید بن زریع، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ جو قرآن کی آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ یوں فرماتا ہے کہ یہ میرے عبادت گذار بندے ایسے ہیں کہ ان کے پہلو انکے بستروں سے الگ رہتے ہیں اور وہ اپنے رب کو امید وبیم کے عالم میں پکارتے ہیں اور ہم نے انکو جو نعمت دی اس میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مغرب و عشاء کے درمیان جاگتے تھے اور نماز پڑھتے تھے مگر حسن کہتے ہیں کہ اس سے مراد تہجد کی نماز ہے

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1127

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ کَانُوا قَلِيلًا مِنْ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ قَالَ کَانُوا يُصَلُّونَ فِيمَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ زَادَ فِي حَدِيثِ يَحْيَی وَکَذَلِکَ تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ

محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، ابن ابی عدی، سعید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ کَانُوا قَلِيلًا مِنْ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ، یعنی وہ تھوڑی رات سوتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کے بیچ میں نماز پڑھتے ہیں اور یحیی کی روایت میں یہ ہے کہ تَتَجَافَی جُنُوبُهُمْ سے بھی یہی مراد ہے۔

-

Permalink