Sunan Abu Dawood — Hadith 1018
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْمِسْحَاجِ بْنِ مُوسَی قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُنَّا إِذَا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فَقُلْنَا زَالَتْ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ ارْتَحَلَ
مسدد، ابومعاویہ، مسحاج بن موسیٰ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو سنا تھا وہ ہم سے بیان فرمایئے، انہوں نے کہا جب ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں ہوتے تو ہم کہا کرتے تھے کہ سورج ڈھلا یا نہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز پڑھ کر سفر پر روانہ ہو جاتے
-