TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 538 · Explanation of Menstruation

Sahih MuslimHadith 538

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأُتِيَ بِهَدِيَّةٍ خُبْزٍ وَلَحْمٍ فَأَکَلَ ثَلَاثَ لُقَمٍ ثُمَّ صَلَّی بِالنَّاسِ وَمَا مَسَّ مَائً

علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، محمد بن عمرو بن حلحلہ، محمد بن عمرو بن عطاء، ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑے پہنے پھر نماز کے لئے تشریف لے جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس روٹی اور گوشت کا ہدیہ لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے تین لقمے کھائے پھر لوگوں کو نماز پڑھائی اور پانی کو چھوا تک نہیں۔

Ibn Abbas reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) dressed himself, and then went out for prayer, when he was presented with bread and meat. He took three morsels out of that, and then offered prayer along with other people and did not touch water.

Permalink

See the full chapter: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ ٹوٹنے کے بیان میں