TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 4569 · Statement on Virtues

Sahih MuslimHadith 4569

و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَجْلِسٍ عَظِيمٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ أُحَدِّثُکُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالُوا ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ قَالُوا ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ قَالُوا ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ قَالُوا ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ فِي کُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ مُغْضَبًا فَقَالَ أَنَحْنُ آخِرُ الْأَرْبَعِ حِينَ سَمَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَارَهُمْ فَأَرَادَ کَلَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رِجَالٌ مِنْ قَوْمِهِ اجْلِسْ أَلَا تَرْضَی أَنْ سَمَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَارَکُمْ فِي الْأَرْبَعِ الدُّورِ الَّتِي سَمَّی فَمَنْ تَرَکَ فَلَمْ يُسَمِّ أَکْثَرُ مِمَّنْ سَمَّی فَانْتَهَی سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ کَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عمرو ناقد عبد بن حمید یعقوب ابن ابراہیم، بن سعد ابوصالح ابن شہاب ابوسلمہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت میں تشریف فرما تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں انصار کا بہترین گھرانہ نہ بتاؤں صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول جی ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنی عبدالاشہل صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول پھر کونسا گھرانہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر بنو نجار کا گھرانہ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول پھر کون سا گھرانہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر بنو حارث بن خزرج کا گھرانہ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول پھر کونسا گھرانہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر بنی ساعدہ کا گھرانہ صحابہ نے عرض کیا پھر کونسا گھرانہ اے اللہ کے رسول آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار کے سب گھروں میں خیر ہے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غصے میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ کیا ہم چاروں کے آخر میں ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھرانے کا نام لیا تو انہوں نے رسول اللہ کے فرمان پر اعتراج کرنا چاہا تو ان کی قسم کے آدمیوں نے ان سے کہ بیٹھ جاؤ کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے گھرانے کا نام چار گھرانوں میں لیا ہے اور بہت سے گھرانے ایسے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو چھوڑ دیا اور ان کا نام نہیں لیا تو حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ سے بات کرنے سے رک گئے۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying in a large gathering of the Muslims: Should I not tell you of the best clans of the Ansar? They said: Allah's Messenger, (kindly) do this. Thereupon Allah's Messenger said: That is Banu Abd al-Ashhal. They said: Allah's Messenger, then next? He said: Banu Najjar. They again said: Allah's Messenger, then next? He said: Then of Banu Harith b. Khazraj. They then said: Allah's Messenger, then next? He said. Then of Banu Sa'ida. They said: Allah's Messenger, then next? He said: There is good in all the clans of the Ansar. It was upon this that Sa'd b. Ubida stood up in annoyance and said: Are we the last of the four as Allah's Messenger (may peace be upon him) has determined (the order of precedence) of their clans? He decided to talk with Allah's Messenger (may peace be upon him) on this issue, but the people Of his tribe said to him: Be seated, are you not happy with this that Allah's Messenger' (may peace be upon him) has mentioned your clan as one of the four (best) clans and those whom he left and did not mention (the order of their precedence) are more than those whom he mentioned? And Sa'd b. 'Ubada dropped the idea of talking to Allah's Messenger (may peace be upon him) (on this issue).

Permalink

See the full chapter: انصار کے گھرانوں میں سے بہتر گھرانے کے بیان میں