TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 3756 · Explanation of Drinks

Sahih MuslimHadith 3756

حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ جُنْحُ اللَّيْلِ أَوْ أَمْسَيْتُمْ فَکُفُّوا صِبْيَانَکُمْ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ فَإِذَا ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنْ اللَّيْلِ فَخَلُّوهُمْ وَأَغْلِقُوا الْأَبْوَابَ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا وَأَوْکُوا قِرَبَکُمْ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَخَمِّرُوا آنِيَتَکُمْ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضُوا عَلَيْهَا شَيْئًا وَأَطْفِئُوا مَصَابِيحَکُمْ

اسحاق بن منصور، روح بن عبادہ، ابن جریج، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات کا اندھیرا یا شام ہو جائے تو تم اپنے بچوں کو باہر نکلنے نہ دیا کرو کیونکہ شیطان اس وقت پھیلتے ہیں پھر جب رات کی ایک گھڑی گزر جائے تو پھر انہیں چھوڑ سکتے ہیں اور دروازوں کو بند کرلیا کرو اور اللہ کا نام لے لیا کرو کیونکہ شیطان بند دروازے کو نہیں کھولتا اور مشکیزوں کے منہ اللہ کا نام لے کر باندھ دیا کرو اور اللہ کا نام لے کر اپنے برتنوں کو ڈھانک دیا کرو اگرچہ ان پر کسی چیز کی آڑ ہی رکھ دو اور تم اپنے چراغ بجھا دیا کرو۔

Jabir b. 'Abdullah reported Allah's Messenger (may peace be upon him) having said: When the wings of the night (spread) or it is night, restrain your children (from going out), for the Satan is abroad at that time, and when a part of the night is passed, free them and shut the doors, making mention of God's name, for the Satan does not open a closed door; and tighten the (mouths of waterskins and mention the name of Allah, cover your utensils and mention the name of Allah even though you should just put something on them, and extinguish your lamps.

Permalink

See the full chapter: سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے مشکیزوں کے منہ باندھنے دروازوں کو بند کرنے چراغ بجھانے بچو رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکالنے کے استحباب کے بیان میں