TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 3740 · Explanation of Drinks

Sahih MuslimHadith 3740

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی الْبَهْرَانِيِّ قَالَ ذَکَرُوا النَّبِيذَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْتَبَذُ لَهُ فِي سِقَائٍ قَالَ شُعْبَةُ مِنْ لَيْلَةِ الِاثْنَيْنِ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَائِ إِلَی الْعَصْرِ فَإِنْ فَضَلَ مِنْهُ شَيْئٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ أَوْ صَبَّهُ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحیی بہرانی، ابن عباس، حضرت یحیی بن بہرانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے نبیذ کا ذکر کیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کیا جاتا تھا شعبہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نبیذ کو سوموار کی رات کو پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے سوموار کے دن اور منگل کے دن عصر تک پیتے تھے پھر اگر اس میں سے کچھ بچ جاتا تو خادم کو پلا دیتے تھے یا اسے بہا دیتے۔

Ibn 'Abbas reported that Nabidh was prepared for Allah's Messenger (may peace be upon him) in the waterskin, Shu'ba said: It was the night of Monday. He drank it on Monday and on Tuesday up to the afternoon, and If anything was left out of it he gave it to his servant or poured it out.

Permalink

See the full chapter: اس نبیذ کے بیان میں کہ جس میں شدت نہ پیدا ہوئی ہو اور نہ ہی اس میں نشہ پیدا ہوا ہو تو وہ حلال ہے ۔