Sahih Muslim — Hadith 3707
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ فَسَأَلْتُ مَاذَا قَالَ قَالُوا نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ
یحیی بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جہاد کے موقع پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بھی آپ کی طرف چل پڑا لیکن میرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچے سے پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ختم کر چکے تھے میں نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے لوگوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
Ibn 'Umar reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) addressed people in one of his expeditions. Ibn 'Umar said: I went forward to him but he went away before I reached him. I asked (the people present there): What did he say? They said that he (the Holy Prophet) had forbidden the preparation of Nabidh in gourd and varnished jar.