Sahih Muslim — Hadith 2336
و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَفْتِلُ الْقَلَائِدَ لِهَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْغَنَمِ فَيَبْعَثُ بِهِ ثُمَّ يُقِيمُ فِينَا حَلَالًا
زہیر بن حرب، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میرا خیال ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانیوں کے جانوروں کے ہار بکریوں کی اون سے بنتی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بھیجتے تھے تو پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال ہی رہتے
'A'isha (Allah be pleased with her) reported: I recall how I wove garlands for the sacrificial animals (the goats) of Allah's Messenger (may peace be upon him). He sent them and then stayed with us as a non-Muhrim.